کراچی ،رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلوں میں از بک دہشتگرد سمیت 4ملزمان ہلاک

کراچی ،رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلوں میں از بک دہشتگرد سمیت 4ملزمان ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آئی این پی ) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلوں میں اذبک دہشت گرد سمیت 4 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا، جوابی کارروائی میں عبیدالرحمان نامی ملزم ہلاک ہو گیا۔ گلشن اقبال میں بھی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رینجرز کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ازبک دہشت گرد عزیر افغانی کے نام سے ہوئی۔

مزید :

صفحہ اول -