ٹمبر مافیا کیخلاف جنگ میں صوبائی حکومت چھوڑنا بھی پڑی تو گریز نہیں کریں گے ،عمران خان

ٹمبر مافیا کیخلاف جنگ میں صوبائی حکومت چھوڑنا بھی پڑی تو گریز نہیں کریں گے ...

 پشاور(خصو صی رپورٹ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹمبر مافیا کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ، ٹمبر مافیا کو سزا کے لیے خیبر پختونخوا حکومت بھی چھوڑنی پڑے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے ، خیبر پختونخوا کی بجلی مل جائے تو لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے۔ خیبر پختونخوا میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صوبے کی بجلی ان کے حوالے کر دی جائے تو وہ ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے ، انہوں نے تمام یونیورسٹیوں کے آڈٹ کرانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اس سے پہلے مانسہرہ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ٹمبر مافیا کے خلاف اعلان جنگ کر دیا اور صوبے میں ایک ارب نئے درخت لگانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف جنگ میں حکومت بھی چھوڑنا پڑی تو گریز نہیں کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا درخت کو کاٹنا اور انسان کو کاٹنا ایک جیسا ہے جو درخت قائم ہیں انہیں کسی صورت نہیں کاٹنے دیا جائے گا ۔

مزید : صفحہ اول