تحریک نظام مصطفی کے کارکن سید شمشاد بخاری انتقال کر گئے،سپردخاک

تحریک نظام مصطفی کے کارکن سید شمشاد بخاری انتقال کر گئے،سپردخاک

لاہور(خصوصی رپورٹ)تحریک نظام مصطفی کے سرگرم کارکن سید شمشاد بخاری گزشتہ روزمختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اُن کی نماز جنازہ ٹاؤن شپ میں مسلم چوک کے قریب پارک میں ادا کی گئی، انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں اہلِ محلہ اور شہر کی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ۔ اُن کی رسم سوئم کل سہ پہر کو اُن کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی نے ایک بیان میں اُن کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے بھٹو دور کے دھاندلی زدہ انتخابات کو کالعدم قرار دلوانے کے لئے قومی جدوجہد میں دیوانہ وار حصہ لیا۔ اُن کی ثابت قدمی نے انہیں ایک مثالی کارکن بنا دیا تھا۔ وہ آخر دم تک تحریک کے مقاصد سے وابستہ رہے اور اس کے مخالفین کو معاف کرنے پر بالکل تیار نہیں ہوئے۔

مزید : صفحہ اول