تحریک انصاف کے گیارہ ارکان نے ہم خیال گروپ بنا لیا

تحریک انصاف کے گیارہ ارکان نے ہم خیال گروپ بنا لیا

پشاور (خصوصی رپورٹ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے گیارہ ارکان نے ہم خیال گروپ بنا لیا۔ گروپ نے اپنی پارٹی کے مشیر جیل اور اتحادی جماعت کے سینئر وزیر کیخلاف الزامات کی بارش کر دی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی قربان علی اور محمود جان میڈیا سے گفتگو میں اپنی ہی پارٹی کے مشیر جیل اور ملک قاسم کے خلاف برس پڑے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک قاسم نے محکمہ جیل میں بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جلد پارٹی چیئرمین عمران خان سے مل کر انہیں آگاہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اتحادی جماعت کے سینئر وزیر شہرام ترکئی نے بھی پابندی کے باوجود کلاس فور کی بھرتیاں کیں ۔

مزید : صفحہ اول