تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں سڑکوں پر آنے کیلئے بھرپور تیار رہیں ،صوبائی مجلس عاملہ کی کارکنوں کو ہدایت

تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں سڑکوں پر آنے کیلئے بھرپور تیار رہیں ،صوبائی مجلس ...

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچو دھر ی کی صدارت میں پی ٹی آئی پنجاب کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی مجلس عاملہ ، ریجنل صدور و جنرل سیکرٹریز اور ضلعی صدور وجنرل سیکرٹریز نے شرکت کی ، اجلاس میں تمام ضلعی صدور نے 2014 ء کی تنظیمی رپورٹ پیش کی ، اجلاس میں 2015 ء کی منصوبہ بندی طے کی گئی کہ تمام پی ٹی آئی کی تنظیمیں سڑکوں پر آنے کے لئے اپنی بھرپور تیاررہیں، انصاف کے حصول تک تحریک انصاف حکمرانوں کو چین سے بیٹھنے نہیں دے گی، اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایوان اقبال میں تقریب منعقد کی جائے گی، اجلاس میں تمام ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز نے پنجاب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور پارٹی آئین ترامیم کے حوالے سے عہدیداران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں، اجلاس میں اعجازاحمدچوہدری نے تمام ضلعی صدور کو ہدایات جاری کیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کریں اور وہ پارٹی عہدے جو خالی ہیں یا عہدیداران متحرک نہیں ہیں ان کی جگہ مشاورت کے بعد عہدے پُرکئے جائیں اور متحرک سیاسی کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں اور تمام ضلعوں میں بلاک کوڈ تک تمام تنظیموں کو مکمل کیا جائے اورپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں سے پہلے متعلقہ ضلع کے صدور سے مشاورت کی جائے گی اور نئے آنے والے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہاجائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ جن کارکنوں نے تحریک کے دوران اپنی جانیں قربان کیں اور قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں وہ پی ٹی آئی کے ہیرو ہیں، پی ٹی آئی اپنے ہیروز کوکبھی نہیں بھولے گی ، ان ہیروز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جلد پی ٹی آئی پنجاب کتابچے کی شکل میں اسے شائع کرے گی اور اپنے ہیروز کو ضلع وائز تعریفی اسناد بھی دے گی،اجلاس میں ایک مذمتی قرار داد منظور کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حق نواز شہید کے قاتل رانا ثناء اللہ اور ڈی سی او فیصل آباد کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور حق نوازشہید کے نامزد ملزمان کو رہا کئے جانے کی مذمت بھی کی گئی،اجلاس میں حق نواز شہید کے بھائی عطاء محمد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اجلاس میں زبردست الفاظ میں حق نوازشہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، اعجازاحمدچوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں 38 سال سے سیاسی کارکن کی حیثیت سے جدوجہد کررہا ہوں میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں ذاتی مفادات کے لئے بلکہ عظیم مقصد کے لئے تحریک انصاف میں جدوجہد کر رہا ہوں ، میں اپنے ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ا دا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اور پارٹی کی ہر کال پر لبیک کہا 2014 ء میں صوبے کی تمام ضلعی تنظیموں کی کارکردگی شاندار رہی ، 126 دن مسلسل دھرنا دے کر دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ، جس کی دنیا میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی ، تحریک انصاف پنجاب کی لیگل ٹیم نے عدالتی جدوجہد نے سیاسی تاریخ کا رخ ہی موڑ دیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر ہوں گے اور حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے تحت ہوں گی، اجلاس میں جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس،ویسٹ ریجن کے صدروایم این اے رائے حسن نواز ، سنٹرریجن کے صدر بیرسٹر منصور سرور ، نائب صدور چوہدری اشفاق،ثوبیہ کمال، سعدیہ سیف ، شبیرسیال،عمر ڈار ، اسلم گھمن ،عالیہ حمزہ ملک،،زبیرنیازی، شنیلہ روتھ ، جاوید نیازمنج ، سلونی بخاری، عامر مجید، علیم اللہ وڑائچ ، عطاء محمد ، نگہت محمود، ملک شازید،راناساجد شوکت ، ظاہر چوہدری، مہر فیاض، بختیار قصور ی ،ارشد ساہی،نعیم میر، ملک اعظم، ضلعی صدر لاہور عبدالعلیم خان، ضلعی صدور قصور ندیم ہارون ، ضلعی صدر شیخوپورہ کنور عمران سعید، ضلعی صدر گوجرانوالہ رانا نعیم الرحمان، ضلعی صدر ملتان اعجازجنجوعہ، ضلعی صدر ڈی جی خان سردار احمد علی دریشک ، ضلعی صدر بہاولپور فرزندعلی گوہیر، ضلعی صدر ساہیوال شکیل نیازی ، ضلعی صدر اوکاڑہ اظہر محمود چوہدری، ضلعی صدر چنیوٹ شوکت تھہیم ،ضلعی صدر ننکانہ متصف سندھو، ضلعی صدر منڈی بہاؤالدین فیصل مختار، ضلعی صدر ناروال ندیم نثار ، ضلعی صدر خوشاب ملک مزمل، ضلعی صدر بہاولنگر ملک مظفر، ضلعی صدر لیہ یاسرعرفات، ضلعی صدر راجن پور کرنل (ر)فاروق بزدار ، ضلعی صدر راولپنڈی عارف عباسی ، ضلعی صدر سیالکوٹ شاہنواز چیمہ، ضلعی صدر پاکپتن امجد جوئیہ، ضلعی صدر گجرات چوہدری الیاس، ضلعی صدر خانیوال ظہور قریشی، ضلعی صدر رحیم یار خان رانا راحیل ،سرگودھا سے عنصر نیازی،فیصل آباد ایم پی اے شیخ خرم شہزاد، چکوال سے ماہ راجہ ترین ،مظفر گڑھ سے ذوالفقار قریشی، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے زاہد اقبال، میجر (ر) احمد نواز،بھکر سے عتیق الرحمان خان، جہلم سے ڈاکٹر سلیم سمیت ضلعی جنرل سیکرٹری اکرم نیازی، رانا ندیم اسلم، کامران بشیر، شیراز چیمہ، میاں افتخار، شعیب صدیقی، شفقت کجر، ظفراللہ تارڑ، میاں اختر حسین بھٹی ، تنویر حیات جوئیہ، فیصل خان نیازی، حسن علی خان، عبدالرزاق راجہ ، عنصر ہرل ، رائے حبیب اللہ ، عمر سکھیرا، سردار شہباز، امجد عباس ، عارف خان ، وقاص افتخار بٹ سمیت صوبائی مجلس عاملہ ، ریجن ، اضلاع اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی ،

مزید : صفحہ اول