حساس ادارے کی کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

حساس ادارے کی کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

لاہور (اے این این)حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران کاروائی کرتے ہوئے واہگہ بارڈر کے گردونواح سے4مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیے بتایا گیا ہے ۔ کہ سکیورٹی اداروں کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران واہگہ بارڈر سے ملحقہ عمارتوں سے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مذہبی لٹریچر، اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور حساس عمارتوں کے نقشے برآمد کر کے ان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

مزید : صفحہ اول