دو شناختی کارڈ رکھنے پر وزیر جیل خانہ جات پنجاب وحید آرائیں ،نا اہل قرار

دو شناختی کارڈ رکھنے پر وزیر جیل خانہ جات پنجاب وحید آرائیں ،نا اہل قرار

 ملتان( آن لائن ،اے این این)پنجاب کے صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید ارائیں کو 2 شناختی کارڈ رکھنے پر الیکشن ٹریبونل نے نااہل قرار دیدیا ہے ۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید ارائیں کی نا اہلی کے خلاف تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار نے الیکشن ٹریبونل کو درخواست دے رکھی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ چوہدری عبدالوحید ارائیں کے پاس قومی شناختی کارڈز کی تعداد ایک سے زائد ہے ،جس پر آج الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری عبدالوحید ارائیں کو نا اہل قرار دیدیا ہے ۔ چوہدری عبدالوحید ارائیں 2013 کے عام انتخابات میں ملتان کے صوبائی حلقہ 196 سے پاکستان مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے ۔

مزید : صفحہ اول