شرمیلا فاروقی کی شادی کی تقاریب 5 سے 8 مارچ تک ہوں گی
کراچی(اے این این) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی شرمیلا فاروقی کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شرمیلا فاروقی کی شادی کی تقاریب رواں سال 5 سے 8 مارچ تک ہوں گی ۔ شرمیلا کی شادی کے کارڈز پرنٹ ہوگئے جن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے ۔ پی پی رہنما نے سال 2013ء میں حشام ریاض شیخ سے منگنی کی تھی،حشام ریاض شیخ کی عمر 30 سال ہے۔ حشام شیخ نے ایک سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ سابق صدر زرداری میرا پہلا اور شرمیلا دوسرا پیار ہیں۔ دونوں کی ملاقات پہلی دفعہ اکتوبر2012ء میں کابینہ کے اجلاس میں ہوئی تھی اور یہیں سے معاملات آگے بڑھے۔