سرد ہواؤں کا نیاسسٹم ملک میں داخل،برفباری اور بارشوں کا امکان

سرد ہواؤں کا نیاسسٹم ملک میں داخل،برفباری اور بارشوں کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار ) محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی ، تاہم ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مغرب سے بارش اور برفباری کا باعث بننے والی ہوائیں جمعہ کو بلوچستان میں داخل ہوگئیں اور اتوار تک ان کے اثرات رہیں گے جس سے ہفتہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ہفتہ کو اسلام آباد ، راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد ، پشاور ، ہزارہ ، مالاکنڈ ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ، مردان ڈویژنوں کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ ملک میں سب سے زیادہ سردی پارا چنار اور کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ استور منفی 09 ، ہنزہ منفی 07 ، سکردو منفی 06 ، گوپس ، دیر ، مالم جبہ ، گلگت منفی 05 ، راولاکوٹ منفی 04 ، دروش منفی 03 ، کوئٹہ میں منفی 02 ، قلات،ژوب ، چترال، کاکول اور مری منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -