پاکستان ریلویز کے لیے 15چینی لوکوموٹیوز کی آخری کھیپ کراچی پہنچ گئی

پاکستان ریلویز کے لیے 15چینی لوکوموٹیوز کی آخری کھیپ کراچی پہنچ گئی

لاہور( خبر نگار خصوصی)پاکستان ریلویز کے لیے 15چینی لوکوموٹیوز کی آخری کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔ یہ انجن 3000ہارس پاور کے ہیں۔ چین سے خریدے گئے 58انجنوں میں سے 43 انجن پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے تھے۔ آخری کھیپ کے 15 انجن ٹرائل وغیرہ کے بعد فروری کے آخر تک پاکستان ریلویز کا باقاعدہ حصہ بن جائیں گے، جس کے بعد ریلوے میں انجنوں کی کل تعداد268 ہوجائے گی۔ نئے چینی انجنوں میں 29انجن ، 2000ہارس پاور کے اور29انجن3000ہارس پاور کے ہیں۔

مزید : صفحہ اول