ق لیگ نے کالاباغ ڈیم کی جلدتعمیر کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

ق لیگ نے کالاباغ ڈیم کی جلدتعمیر کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میں پانی وبجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کیلئے کالاباغ ڈیم کی جلدازجلد تعمیر کیلئے مسلم لیگ ق کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ مونس الہی اور سردار وقاص حسن موکل کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بل خصوص پنجاب اس وقت پانی وبجلی کے شدید بحران سے دوچار ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس بحران میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک میں فی الفور بڑے آبی ذخائر جیسے کہ کالاباغ ڈیم کیلئے صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور ان منصوبوں کی تعمیر بلا تاخیر شروع کی جائے تاکہ بجلی اور آبپاشی کیلئے پانی کی کمی کے بحران پر قابو پایا جا سکے ۔

مزید : صفحہ اول