ملیحہ لودھی آج اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی

ملیحہ لودھی آج اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی ذمہ داریاں سنبھالیں ...

نیویارک/اسلام آباد(اے این این) مسعود خان الوداع،ملیحہ لودھی (آج) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی،سبکدوش سفیر کو اسلام آباد میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان اپنی مدت پوری ہونے پر عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ پاکستان کی نئی مستقل مندوب ملیحہ لودھی(آج) سات فروری کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔مسعود خان امریکہ میں چند روز قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق انھیں اسلام آباد میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ان کا شمار تجربہ کا ر سفارتکاروں میں ہو تا ہے۔

مزید : صفحہ اول