چینی صدر یوم پاکستان کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے

چینی صدر یوم پاکستان کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر جن پنگ نے پاکستان کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی خصوصی تقریب میں بطور مہان خصوصی شریک ہونے کی دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس 23 مارچ کو پچھلے سال سے منسوخ ہونے والی خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ چینی صدر کو اس تقریب میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔جب چینی وزارت خارجہ سے اس دعوت سے متعلق پوچھا گیا تو حکام کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات قائم ہیں اور چین چاہتا ہے کہ ان تعلقات کو اسی طرح آگے بڑھایا جاتا رہے۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر سے قبل چینی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کر کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔اس سے قبل چینی صدر گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان آ رہے تھے تاہم وفاقی دارلحکومت میں جاری احتجاجی دھرنوں کے باعث ان کا دورہ ملتوی ہو گیا تھا۔واضح رہے بھارتی یوم جمہوریت پر امریکی صدر باراک اوباما کی خصوصی شرکت کے بعد چینی صدر کی یوم پاکستان پر پاکستان آمد کو اہم پیشرفت سمجھا جا رہا ہے

مزید : صفحہ اول