ملتان ، ورکرز کنونشن میں تحریک انصاف کے ٹائیگر کھانے پر ٹوٹ پڑے

ملتان ، ورکرز کنونشن میں تحریک انصاف کے ٹائیگر کھانے پر ٹوٹ پڑے

ملتان (آئی این پی)ملتان میں پیپلزپارٹی کے جیالوں کی طرح تحریک انصاف کے ورکر کنونشن میں تحریک انصاف کے ٹائیگر بھی کھانے پر ٹوٹ پڑے، کھانا نہ ملنے پر برتن اٹھا کر نعرے لگاتے رہے۔ جمعہ کو ملتان میں تحریک انصاف کے ورکر زکنونشن میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خطاب کے بعد تحریک انصاف کے ٹائیگر کھانے پر ٹوٹ پڑے، نہ خود کھایا نہ کسی کو کھانے دیا بلکہ سارا کھانا زمین پر پھینک کر ضائع کر دیا۔ جس پر متعدد کارکنوں کو کھانا نہ مل سکا اور انہوں نے برتن اٹھا کر ورکرز کنونشن انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی

مزید : صفحہ اول