پاک فوج سے اظہار یکجہتی، سنی اتحاد کونسل کی استحکام پاکستان کانفرنس آج بہاولپور میں ہو گی

پاک فوج سے اظہار یکجہتی، سنی اتحاد کونسل کی استحکام پاکستان کانفرنس آج ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’ استحکام پاکستان کانفرنس ‘‘آج بہاولپور میں ہو گی ۔ یہ کانفرنس دن گیارہ بجے البریر میرج ہال نزد بغداد ریلوے اسٹیشن بہاولپور میں منعقد ہو گی ۔ کانفرنس سے چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ محمد حامد رضا خصوصی خطاب کریں گے۔کانفرنس میں سنی اتحاد کونسل کے کارکنان، علماء و مشائخ عظام ،وکلاء ،سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔کانفرنس کے انچارج اصغر ورک کا کہنا ہے کہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا بہاولپور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

کانفرنس

مزید : صفحہ آخر