طاہر رانجھا صدر مسلم لیگ ق ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک الیاس صدر ضلع خوشاب مقرر

طاہر رانجھا صدر مسلم لیگ ق ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک الیاس صدر ضلع خوشاب مقرر

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کی ضلعی سطح پر تنظیم نو کے سلسلہ میں طاہر رانجھا کو صدر مسلم لیگ ق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملک محمد الیاس اعوان کو صدر مسلم لیگ ق ضلع خوشاب مقرر کیا گیا ہے مزید برآں احمد لودھی کو مسلم لیگ یوتھ ونگ منڈی بہاؤالدین کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اس سلسلہ میں مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر رہنما پرویز الہی کی ہدایت پر ظہیرالدین جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

مزید : صفحہ آخر