انتقال آبادی کو ترقیاتی کاموں اور روزگار کے مواقع سے روکا جا سکتا ہے،ڈاکٹر فرخ

انتقال آبادی کو ترقیاتی کاموں اور روزگار کے مواقع سے روکا جا سکتا ہے،ڈاکٹر ...

لاہور(جنرل رپورٹر)دیہی علاقوں سے شہروں کی طرف تیزی سے ہونیوالے انتقال آبادی کے عمل کو ترقیاتی منصوبوں اور دیہی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرکے روکا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت موجودہ مالی سال کے دوران 15ارب روپے کی خطیر لاگت سے کھیت سے منڈیوں تک سڑکیں تعمیر کر رہی ہے جبکہ آئندہ سال ان ترقیاتی کاموں پر 50ار ب روپے خر چ کئے جائینگے۔پاکستان کی برآمدات کا بڑا حصہ کپاس سے وابستہ ہے لہٰذا ہمیں جدید پیداوری اصولوں کو اپناتے ہوئے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار کو چین کے برابر لانا ہوگا۔ پنجاب حکومت تعلیمی و تحقیقی اداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل مانیٹرنگ کے عمل کوموثر بنا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرزراعت جاوید نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں سے ان کے چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو بڑھاتے ہوئے چینی فیوژن ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ بائیوٹیکنالوجی کے امتزاج سے ایسی نئی اقسام سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ملکی برآمداتی شعبہ میں خطیر زرمبادلہ کے حصول کا اہتمام کیا جا سکے۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے زرعی یونیورسٹی میں سیکورٹی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ نے اپنے وسائل سے پانچ کروڑ روپے بیرونی دیواریں اونچی کرنے ‘ خار دار تار لگانے‘ سکیورٹی کیمرے نصب کرنے اور دیگر اُمور پر صرف کئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر