وفاقی پولیس کے5انسپکٹرز کی ڈی ایس پی، ایک ڈی ایس پی کی ایس پی کے عہدے پر ترقی

وفاقی پولیس کے5انسپکٹرز کی ڈی ایس پی، ایک ڈی ایس پی کی ایس پی کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی پولیس کے افسران کی ترقیاں،5انسپکٹرز کو ڈی ایس پی اور ایک ڈی ایس پی کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کو وفاقی پولیس میں پانچ انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں حیات الدین، ایم لطیف، غلام ایم باقر، غلام رسول اور عارف بیگ شامل ہیں جبکہ ڈی ایس پی ایم الیاس ہاشمی کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس افسران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

مزید : صفحہ آخر