ہم نے ہمیشہ قوم کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی، محمود الر شید
لاہور (نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا کہ’’پرو یز رشید وزیر جھوٹ و پر وپیگنڈہ ‘‘ہیں مگر وہ اپنے عزائم میں کا میاب نہیں ہونگے کیونکہ قوم حکمرانوں کے اصل چہرے سے واقف ہے ‘مسلم لیگ (ن) شور مچا کر خود کو دھاندلی کے جرم سے الگ نہیں کر سکتی ‘تحر یک انصاف کی عوامی مقبولیت اور اصولی سیاست کی وجہ سے ہی سیاسی لوگ تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکو مت لوگ (ن) لیگ کی عام انتخابات میں کی جانیوالی بدتر ین دھاندلی پر پردہ ڈالنے کیلئے ہر وقت شور مچاتے رہتے ہیں لیکن وہ اپنے جھوٹے پر وپیگنڈے اور شو ر سے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جس دن عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی شفاف تحقیقات ہو گئی وہ دن (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکو مت کا آخری دن ہی ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ قوم کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے مگر نااہل حکمرانوں نے قوم کو مزید مسائل اور بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے قوم نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اور ان سے آج ہی چھٹکار ہ حاصل کر نا چاہتی ہے ۔