اعجازچو دھر ی کا دورہ ننکانہ ، بریگیڈیر(ر) اعجازشاہ کی حمایت کا اعلان

اعجازچو دھر ی کا دورہ ننکانہ ، بریگیڈیر(ر) اعجازشاہ کی حمایت کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچو دھر ی نے گزشتہ روز ضلع ننکانہ صاحب کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا، وہ اپنے دورے کے موقع پر نبی پور پیراں میں ضلعی تنظیم کے عہدیداران اور پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف حلقہ این اے 137 کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار بریگیڈیر(ر) اعجازشاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے اور ضلع ننکانہ کی تمام تنظیم کو ہدایت جاری کرتی ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں اعجازشاہ کا بھرپور ساتھ دیں، اس موقع پر ضلعی صدر ننکانہ صاحب متصف علی سندھو اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک اعظم ، ارشد ساہی، فیصل گھارو ، رائے اکرم علی بھٹی، غفرا ن علی ، رائے طفیل محمود کھرل، شیخ اویس، مون خان، مہر اصغر علی پھٹیار ، آغا علی حیدر، سید اظہار شاہ، کاشف انوار ڈوگر، عبدالخالق پاکستانی ، پیر مختار شاہ، یوسف گل، رائے علی ذوالقرنین ، سردار سرفراز ڈوگر، آصف نور مان، عاطف نور مان، سید مظفر شاہ اور طارق سعید گھمن سمیت انصاف یوتھ اور آئی ایس ایف کے ذمہ داران موجود تھے ۔

مزید : صفحہ آخر