پٹرول بحران کی انکوائری مکمل کرنے کیلئے حکومت کو مزید3ہفتوں کی مہلت مل گئی

پٹرول بحران کی انکوائری مکمل کرنے کیلئے حکومت کو مزید3ہفتوں کی مہلت مل گئی

لاہور(نامہ نگارخصوصی )15روز گزرنے کے باوجود حکومت تاحال پٹرول بحران کے ذمہ داران کا تعین نہ کرسکی ،پٹرول بحران انکوائری مکمل کرنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے مزید3ہفتوں کی مہلت مانگ لی ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے حکومت کی استدعا منظو رکرتے ہوئے کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی کردی ۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے پٹرول بحران کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت شروع کی تو وفاقی حکومت کے وکیل نے آئل مارکیٹنگ کمپنیزکے اجلاس کی کارروائی عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ وزیر اعظم کے حکم پر قائم کمیٹی ابھی تک پٹرول بحران کی انکوائری مکمل نہیں کر سکی ، کمیٹی کو انکوائری مکمل کرنے کے لئے مزید تین ہفتے درکار ہیں ،تین ہفتے کی مہلت دی جائے، عدالت نے وفاقی حکومت کی استدعا منظورکرتے ہوئے مزید سماعت 27فروری تک ملتوی کر دی ، پٹرول بحران کے خلاف دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے پٹرول بحران حکومت کی دانستہ غفلت کی وجہ سے پیدا ہوا ،پٹرول بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، درخواستگزاروں کے مطابق کمیٹی کی طرف سے دو ہفتے گزرنے کے باوجود انکوائری مکمل نہ کرنا نا اہلی کا دوسرا ثبوت ہے۔

مزید : صفحہ آخر