رشتہ دار کو چھریاں مار کر قتل کرنیکی کوشش کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

رشتہ دار کو چھریاں مار کر قتل کرنیکی کوشش کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سپریم کورٹ نے رشتہ دار کو چھریاں مار کر قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی جس کے بعدملزم عدالت سے فرار ہو گیا،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس اعجاز احمد.چودھری اورجسٹس اقبال حمید الرحمن پر مشتمل دو روکنی بنچ نے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رشتہ داروں نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے ضمانت منظور کی جائے، پراسیکیوشن کی طرف سے بنچ کو بتایا گیا کہ ملزم نے جائیداد کے تنازع پر اپنے رشتہ دار عارف کو قتل کرنے کی کوشش کی، ملزم اور اس کے والد کی ہائیکورٹ سے بھی درخواستیں خارج ہو چکی ہیں ، ملزم وقاص کی درخواست بھی خارج کی جائے، عدالت عظمٰی نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی کی درخواست ضمانت خارج کر دی، ضمانت خارج ہونے کے بعدملزم باآسانی فرار ہو گیا۔

مزید : صفحہ آخر