عدالت عالیہ کے سیکیورٹی ایڈوائزلیفٹیننٹ کرنل (ر) تنویر محبوب کا استعفیٰ منظور

عدالت عالیہ کے سیکیورٹی ایڈوائزلیفٹیننٹ کرنل (ر) تنویر محبوب کا استعفیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے عدالت عالیہ کے سیکیورٹی ایڈوائزلیفٹیننٹ کرنل (ر) تنویر محبوب حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ،تنویر محبوب حسین نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے ،علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ نے ایک سیشن جج اور دو سول ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔ان میں سے سیشن جج چودھری ظفر اقبال نعیم کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر کے انہیں اینٹی کرپشن کورٹ ساہیوال میں سپیشل جج تعینات کیا گیا ہے جبکہ تبدیل ہونے والے سول ججوں میں سے محمد اسلم پنجوتھا کا راولپنڈی سے پنڈ دادن خاں اور مبشر حسین پنڈ دادن خان سے راولپنڈی تبادلہ کیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -