سینیٹ انتخابات،آصف زرداری نے 50 امیدواروں کے انٹرویو کر لئے

سینیٹ انتخابات،آصف زرداری نے 50 امیدواروں کے انٹرویو کر لئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینیٹ الیکشن کیلئے 50 امیدواروں کے انٹرویو کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرویو دینے والے افراد میں نور جہاں بلوچ، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک، فاروق ایچ نائیک، رتہ جہاں، اسلام الدین شیخ، ندیم حسین، مولا بخش چانڈیو اور عبدالقادر پٹیل شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز پیپلز پارٹی کے مزید 50 امیدواروں کے انٹرویوز کئے جائیں گے جس کے باعث حتمی ناموں کا انتخابات کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر