لیگی پارلیمانی بورڈ کی سینٹ الیکشن سے متعلق سفارشات مرتب

لیگی پارلیمانی بورڈ کی سینٹ الیکشن سے متعلق سفارشات مرتب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے سینٹ الیکشن سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کر لی اور ساتھ ہی ساتھ امیدواروں کے نام بھی شارٹ لسٹ کر لیے۔تفصیلات کے مطابق وفاق کی سیٹ کیلئے سرتاج عزیز اور عرفان صدیق کا نام سامنے آیا ہے جبکہ پنجاب کی 7 سیٹوں کیلئے یعقوب ناصر،مشاہد اللہ،راجاظفر الحق،صدیق الفاروق،پرویز رشید،جعفر اقبال اور سعیدمہدی کا نام سامنے آیاہے۔خواتین میں تسنیم صدیقی ، نرگس ناصر،سارہ جمالی اور سویدہ مشتاق کو مسلم لیگ ن کی طرف سے سینٹ کاٹکٹ دئیے جانے کا امکان ہے۔ٹیکنوکریٹ کی سیٹ کیلئے طارق فاطمی،محمد زبیراور اشتراوصاف کے ناموں پر غور کیا جا ریا ہے۔خیبر پختونخوا میں سینٹ کی ٹکٹ کیلئے ظفر اقبال جھگڑا،صابر شاہ اور سلیم اللہ کا نام سامنے آیا ہے۔اقلیت کی سیٹ کیلئے نیلسن عظیم کا نام فائنل کیا گیاہے۔پارلیمانی بورڈ اپنی سفارشات آج وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بھیجے گا اور امکان ہے کہ پیر کو نواز شریف کی طرف سے حتمی امیدواران کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر