وزارت پانی و بجلی کا تربیلا بجلی گھر کی فنی خرابی کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی
لاہور( آن لائن) تربیلا بجلی گھر کے 432 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے حامل یونٹ نمبر11 کی بڑی فنی خرابی کے باعث بندش پر وزارت پانی و بجلی کی ہدایات پر تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ وزارت نے یونٹ کی بندش کے حوالے سے مکمل رپورٹ طلب کی ہے جبکہ وزارت پانی و بجلی نے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کے ذمہ دارآفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ یونٹ کی مرمت کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا جس کی بڑی وجہ مشینری کاسرنگ کے اندر جا کر کام نہ کرسکنا ہے ۔ذرائع کے مطابق یونٹ کی مرمت میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں