تھانہ حملہ کیس ،گواہ منحرف ،ایم پی اے شعیب ادریس سمیت 19 ملزمان بری

تھانہ حملہ کیس ،گواہ منحرف ،ایم پی اے شعیب ادریس سمیت 19 ملزمان بری

فیصل آباد(بیورورپورٹ)انسدادِ دہشت گردی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے تھانہ کھرڑیانوالہ حملہ کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایم پی اے شعیب ادریس سمیت 19نامزد ملزمان کو گواہان منحرف ہونے پر بری کردیا۔ ایم پی اے شعیب ادریس سمیت دیگر ملزمان پر الزام تھاکہ ملزمان نے 19جولائی 2014کو تھانہ کھرڑیانوالہ پر حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت پولیس اہلکاروں کو زخمی کرتے ہوئے زبردستی حوالات میں بندساتھیوں کو چھڑوا کر لے گئے تھے۔

مزید : صفحہ آخر