وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزراء کیلئے لگژری ریفر ٹرک خریدنے کی منظوری کا اقدام چیلنج

وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزراء کیلئے لگژری ریفر ٹرک خریدنے کی منظوری کا اقدام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزراء کے لئے کے کھانے پینے کی اشیاء کا ذائقہ اور کھانے کی حرارت یا ٹھنڈک برقرار رکھنے کے لئے لگژری ریفر ٹرک خریدنے کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،اس سلسلے میں چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام کاپیسہ حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ کیا جا رہا ہے ،پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزراء سمیت وی آئی پیز کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کی حرات اور ٹھنڈک برقرار رکھنے کے لئے ساڑھے 33لاکھ روپے کا لگژری ریفر ٹرک خرید رہی ہے، ٹرک کی خریداری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سمری منظور کرتے ہوئے ٹرک کی خریداری کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ، درخواست گزا رکے مطابق حکومت عوام کا پیسہ حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ کر کے کفایت شعاری پالیسی کی خلاف ورزی کر رہی ہے ،محکمہ خزانہ پنجاب کے رولزکے مطابق انتہائی ناگزیر حالات میں ہی کسی قسم کی گاڑی خریدی جا سکتی ہے جبکہ کفایت شعار پالیسی کے تحت طے پاچکا ہے کہ تمام محکمے اپنے مختص بجٹ میں سے بھی کم سے کم خرچ کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ پنجاب حکومت کفایت شعاری پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ اپنی تفریحات پر خرچ کر رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کو لگژری ریفر ٹرک کی خریداری سے روکا جائے اور کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -