سینیٹ یں گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس آرڈیننس پیش، اپوزیشن کا شدید احتجاج

سینیٹ یں گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس آرڈیننس پیش، اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر پرویز رشید نے سینیٹ میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس آرڈیننس پیش کر دیا۔ اس قانون کے تحت حکومت گیس صارفین سے اضافی 47 ارب روپے سالانہ وصول کرنا چاہتی ہے آرڈیننس پیش کرتے وقت اپوزیشن نے ایوان میں شدید شور مچایا اور حکومت مختلف نعرے بھی بلند کئے اور شیم شیم کے نعرے بھی لگائے ۔ عدالت نے اس ٹیکس کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ حکومت نے اپوزیشن کی درپردہ حمایت پر قومی اسمبلی سے یہ آرڈیننس منظور کرالیا ہے اور اب سینیٹ سے منطور کرانا چاہتی ہے چیئرمین سینیٹ نے گیس انفراسٹرکچر سیس آرڈیننس کا مزید جائزہ لینے کیلئے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے آخر میں اپوزیشن نے بل کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔ علاوہ ازیں وزیر مملکت پارلیمانی امور نے وزیر خزانہ کی جگہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی سہ ماہی رپورٹ ایوان میں پیش کی چیئرمین نے یہ رپورٹ متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی۔ آئین کے تحت حکومت مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کرنے کی پابندہے

مزید : صفحہ آخر