دنیا کو حیرت میں ڈالنے والے غیرمعمولی افراد، آپ بھی دنگ رہ جائینگے

دنیا کو حیرت میں ڈالنے والے غیرمعمولی افراد، آپ بھی دنگ رہ جائینگے
دنیا کو حیرت میں ڈالنے والے غیرمعمولی افراد، آپ بھی دنگ رہ جائینگے

  

واشنگٹن(نیو ز ڈیسک)یوں تو ہر انسان اپنے اندر بے پناہ صلاحتیں رکھتا ہے لیکن چند لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں موجود خدادا صلاحتیں انہیں دنیا کے دیگر افراد سے منفرد اور غیرمعمولی بنا دیتی ہیں۔ ایسے لوگ دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں، آئیے آپ کو ملاتے ہیں چند ایسے ہی عجیب و غریب طرز زندگی گزارنے والے انسانوں سے۔کمبوڈیا سے تعلق رکھنے والے یورن سامباتھ کی عمر تو محض 11 سال ہے لیکن یہ 5 میٹر اڑدھے کے ساتھ نہ صرف کھیلتا ہے بلکہ اس کی گود میں بیٹھ جاتا ہے اور کبھی اس کو چوم کر کچھ لمحوں کے لیے تو لوگوں کی سانسیں ہی روک دیتا ہے۔ ان صاحب سے ملیے، یہ ہیں انگولا کے رہنے والے 20 سال کے فرانسیسکو ڈومینگو جوکیوم ان کی زبان نہیں بلکہ منہ کو دنیا میں سب سے بڑا منہ قرار دیا گیا ہے جس کی لمبائی 17 سینٹی میٹر ہے اور کئی ایسی بڑی بڑی چیزیں اس کے منہ میں چلی جاتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔چین کی 102 سال کی بوڑھی خاتون زیانگ روفینگ جس نے کئی نسلوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے بڑھتے اور تباہ ہوتے دیکھا ہے لیکن ان کی پیشانی پر نکلنے والے سینگ نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔ تھائی لینڈ کے 64 سالہ این گوک جو گزشتہ 42 سال سے اب تک نہیں سویا۔ وم ہوف کے جسم میں 2،2گھنٹے تک برف میں رہنے کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے ۔چین کے رہنے والے ٹران ہیے کو دنیا کے سب سے بڑے بال رکھنے کا اعزاز مل چکا ہے۔ ان کے بالوں کی لمبائی 6.8 میٹرز تھی اورانہوں نے گزشتہ 50 سال سے بالوں کو کاٹا نہیں تھا ۔بھارت کے سادھو امر بھارتی نے تو ایک بالکل ہی منفرد ریکارڈ قائم کردیا انہوں نے 1973 میں اپنے دیوتا کے لیے منت مانگی کہ وہ اپنا دایاں بازور اٹھا کر رکھے گا اور اس وعدے کے سچے انسان نے ایسا ہی کر کے دکھایا دنیا میں یوں تو لمبے قد کے کئی لوگ آئے اور عالمی ریکارڈ ہولڈر بن گئے لیکن ان سب میں آج تک سب سے لمے قد رکھنے کا اعزاز حاصل ہے رابرٹ پرشنگ ویڈلو جس کا قد تھا 11.1 فٹ اور یوں وہ دنیا کی تاریخ کے طویل ترین قد کے مالک انسان ہیں، رابرٹ 1940 میں انتقال کرگیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر