دنیا کے 3طاقتورترین انسان کون سی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں؟

دنیا کے 3طاقتورترین انسان کون سی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں؟
دنیا کے 3طاقتورترین انسان کون سی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(نیوزڈیسک)دنیا نے تین طاقتور ترین حکمرانوں یعنی امریکی صدر اوباما،چینی صدرشی جنگ پنگ اور روسی صدر پوٹن کے پاس پہلے اور اب کون سی گاڑیاں ہیں؟یہ وہ سوال ہے جس کا جواب جان کر آپ بہت حیران ہوں گے۔روسی صدر ولادی میر پوٹنکو اپنے ہی ملک کی بنی گاڑیاں پسند ہیں اور وہ اپنے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ روسی گاڑیاں خریدیں۔ماضی میں صدر پوٹن روس کی سب سے سستی گاڑی یعنی Zaporozhetsتھی اور یہ گاڑی انہیں یونیورسٹی کے تیسرے سال میں ملی تھی۔ایک بار عام سی گاڑی میں اکیلے ہائی وے پر نکل آئے،اسی طرح ان کے پاس اکثر عام گاڑیاں ہی رہتی ہیں۔باراک اوبامہ امریکہ کے صدر بننے سے قبل 2005میں Chrysler 300C V8 گاڑی کے مالک تھے۔چونکہ یہ گاڑی بہت زیادہ تیل استعمال کرتی ہے اور ان دنوں تیل کی قیمتیں بہت زیادہ تھیں لہذا انہیں عام لوگوں کی جانب سے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھااس بات کو مدنظررکھتے ہوئے اوبامہ نے 2007ء میں ماحول دوست Ford Escape Hybrid خرید لی جو کہ بعد میں انہوں نے فروخت کردی۔اوباما کی آفیشل گاڑی کو’دی بیسٹ‘یعنی ’وحشی‘یا ’جنگلی‘کا نام دیا جاتا ہے اور اس کی قیمت 15لاکھ ڈالر(15کروڑروپے) ہے۔ اس گاڑی کے دروازوں کا وزن بوئنگ 757کے دروازوں جتنا ہے جبکہ اس میں بلڈ بینک، رات کو دیکھنے والے آلات ہیں اور یہ گاڑی بم اور بلٹ پروف ہے۔چینی صدر شی جنگ پنگ اپنے ہی ملک کی بنی Hongqiگاڑی استعمال کرتے ہیں۔ یہ گاڑی چین کی اکلوتی لگژری گاڑی ہے جو کہ سرکاری اہلکاروں کے زیر استعمال رہتی ہے اور اس میں ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں۔اس گاڑی کی قیمت پچاس لاکھ یوان(آٹھ کروڑ روپے) ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -