سبحان اللّٰہ ،سائنس نے اسلام کی ایک اور بات کی تصدیق کر دی

سبحان اللّٰہ ،سائنس نے اسلام کی ایک اور بات کی تصدیق کر دی
سبحان اللّٰہ ،سائنس نے اسلام کی ایک اور بات کی تصدیق کر دی

  

واشنگٹن(نیوزڈیسک)ہمارے مذہب میں ہمیشہ ہی یہ کہا گیا ہے کہ اگر آپ نے اللہ کا شکر کرنا ہے تو ہمیشہ اپنے سے نیچے لوگوں کی طرف دیکھو کہ اس طرح آپ کو شکر ادا کرنے کی عادت ہو گی لیکن اگر آپ اپنے سے اوپر لوگوں کو دیکھیں گے تو پھر ذہنی تناؤ اور ناشکری پیدا ہوگی۔حال ہی میں کی گئی یونیورسٹی آف میزوری کولمبیا کی تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیس بک پر جو لوگ اپنے امیر دوستوں کے سٹیٹس دیکھتے ہیں اور پھر ان کا موازنہ اپنی زندگی کے ساتھ کرتے ہیں تو وہ ذہنی تناؤ اور احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں۔تحقیق کار پروفیسر مارگریٹ ڈیفی کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنے ماضی کے دوستوں کو مالی یا ازدواجی طور پر اپنے سے زیادہ خوش اور امیر دیکھتے ہیں ان میں احساس کمتری اور ذہنی تناؤ پیدا ہونے کا زیادہ امکان موجود ہے۔

سبحان اللہ

مزید : صفحہ آخر