سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، بلوچستان سے آنے ، جانیوالی ٹرین سروس معطل

سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، بلوچستان سے آنے ، جانیوالی ٹرین سروس معطل
سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، بلوچستان سے آنے ، جانیوالی ٹرین سروس معطل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سبی (مانیٹرنگ ڈیسک) بختیارآباد اور ڈمبولی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد ٹرینوں میں آمدورفت معطل ہوگئی ہے اور ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ۔

لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کے ساتھ نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اُڑادیاجس کے نتیجے میں دوفٹ ٹریک تباہ ہوگیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کاکام شروع کردیاگیاہے اور کوئٹہ سے آنیوالی جعفر، بولان اور اکبربگٹی ایکسر پس کوروک دیاگیاجبکہ پنجاب اور سندھ سے بلوچستان جانیوالی ٹرینوں کو بھی جیکب آباد روک لیاگیاہے ۔

دوسری شور کورٹ سے لاہورآنیوالی راوی ایکسپریس کاانجن فیل ہوگیا اور دوگھنٹے ٹرین چیچوں کی ملیاں کے قریب موجود اور مسافرپریشان ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں