سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف ایک اور درخواست دائر

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف ایک اور درخواست دائر
سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف ایک اور درخواست دائر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپاٹ فکسنگ کیس کا سامنا کرنیوالے کھلاڑیوں کے خلاف ہائیکورٹ میں ایک اوردرخواست دائر کردی گئی ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ محمد عامر ، آصف اور سلمان بٹ نے جوئے میں ملوث ہوکر ملک کو بدنام کیا اور اب وہ ملک کی نمائندگی کے حق دار نہیں ۔ درخواست گزار نے تینوں کرکٹرز کے خلاف مقدمہ نیب میں چلانے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ عامر کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ یادرہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں بھی محمد عامرکو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیئے جانے کیخلاف ایک درخواست دائر ہوچکی ہے ۔

مزید : لاہور