فلسطین میں حماس رہنماءکی گاڑی پر بم حملہ ، دوٹکڑے ہوگئی

فلسطین میں حماس رہنماءکی گاڑی پر بم حملہ ، دوٹکڑے ہوگئی
فلسطین میں حماس رہنماءکی گاڑی پر بم حملہ ، دوٹکڑے ہوگئی

  

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین میں النصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب ’حماس‘کے ایک رہنما کی کھڑی گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے سے تباہ کر دیاتاہم حماس رہنما اور ممتاز عالم دین الشیخ سامی الھمص محفوظ رہے ۔

مقامی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کے ٹکڑے دور دور تک جا گرے، گاڑی کو بارودی سرنگ کی مدد سے تباہ کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر اس کے نیچے لگائی گئی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کسی شخص یا گروپ نے اس ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی