سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سات دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سات دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں سات دہشت گرد ہلاک

  

مہمند ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کے علاقے میں زمینی کارروائی کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا او ر سات دہشت گردوں کو مار گرایا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں سیکیورٹی فورسز نے قبضہ میں لے لی ہیں اور ن کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

مزید : دفاع وطن /اہم خبریں