ورلڈ کپ کے لیے تیار نہیں اگر سلیکٹر میدان میں بھیجیں گے تو کھیلوں گا:سعید اجمل

ورلڈ کپ کے لیے تیار نہیں اگر سلیکٹر میدان میں بھیجیں گے تو کھیلوں گا:سعید اجمل
ورلڈ کپ کے لیے تیار نہیں اگر سلیکٹر میدان میں بھیجیں گے تو کھیلوں گا:سعید اجمل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل نے کہاہے کہ فی الحال وہ ورلڈ کپ کے لیے تیار نہیں ہیں لیکن اگر سلیکٹر میدان میں بھیجیں گے تو ضرور کھیلیں گے ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد انہوں نے آئندہ کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہاکہ وہ ابھی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے مکمل تیار نہیں ہیں اگر سلیکٹر بورڈ کی جانب سے یا اگر کو ئی کھلاڑی ان فٹ ہوتاہے تووہ ورلڈ کپ میں ضرور حصہ لیں گے ۔انہوںنے کہاکہ ان کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اللہ ان کو کامیاب کرے اور وہ بھی بہت اچھے کھلاڑی ہیں امید ہے قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرےگی ۔سعید اجمل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایکشن بدلنے کے لیے بہت محنت کی ہے 10سے 12ایکشن بدلنے کے بعد نیا ایکشن بنایاہے او ر اس میں مکمل گرفت حاصل کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔

مزید : کھیل /اہم خبریں