ایاز صادق این اے 122دھاندلی کیس میں بیان قلمبند کروانے الیکشن ٹربیونل پہنچ گئے،کارکنوں کا بینڈ باجا بجا کر استقبال

ایاز صادق این اے 122دھاندلی کیس میں بیان قلمبند کروانے الیکشن ٹربیونل پہنچ ...
ایاز صادق این اے 122دھاندلی کیس میں بیان قلمبند کروانے الیکشن ٹربیونل پہنچ گئے،کارکنوں کا بینڈ باجا بجا کر استقبال

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق الیکشن ٹریبونل کے سامنے این اے 122دھاندلی کیس میں اپنا بنان قلمبند کروانے کے لیے پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایاز صادق کی جانب سے ٹریبونل کے سامنے پیش کی گئی 12 گواہان کی فہرست واپس لے لی گئی ہے اور ایاز صادق صرف خود ہی دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل کے سامنے بیان قلمبند کروائیں گے ۔

واضح رہے کہ ایاز صادق کا موقف ہے کہ عمران خان نے جو الزامات ان پر لگائے ہیں وہ بے بنیاد ہیں جبکہ عمران خان الیکشن ٹریبونل کے سامنے ایک بھی ثبوت نہیں پیش کر سکے ۔

ن لیگ کے کارکن بڑی تعداد میں بینڈ باجے لے کردو گھنٹے قبل ہی الیکشن ٹریبونل پہنچ گئے تھے اور ایاز صادق کی آمد پر کارکنوں کی جانب سے بھرپور جوش خروش اور بینڈبجاکر استقبال کیا گیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں