این اے 122دھاندلی کیس ،لیگی کارکن کمرہ عدالت میں داخل ،الیکشن ٹریبونل کے جج شدید برہم

این اے 122دھاندلی کیس ،لیگی کارکن کمرہ عدالت میں داخل ،الیکشن ٹریبونل کے جج ...
این اے 122دھاندلی کیس ،لیگی کارکن کمرہ عدالت میں داخل ،الیکشن ٹریبونل کے جج شدید برہم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 122دھاندلی کیس سماعت کے دوران لیگی کارکنوں کے کمرہ عدالت میں داخل ہونے پر ٹریبونل کے جج جسٹس کاظم علی برہم ہو گئے اور تمام کو باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اپنا بیان قلمبند کروانے کے لیے آئے تو کارکن جوش میں آکر ایاز صادق کے ساتھ ہی کمرہ عدالت میں داخل ہو گئے جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم علی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام لیگی کارکنوں کو باہر نکالنے کا حکم دیا اور کہاکہ جب تک کارکن باہر نہیں جائیں گے کیس کی سماعت شروع نہیں کی جائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں