این اے 122دھاندلی کیس ،ایا ز صادق نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا

این اے 122دھاندلی کیس ،ایا ز صادق نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا
این اے 122دھاندلی کیس ،ایا ز صادق نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے این اے 122دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل کے سامنے اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق انہوںنے جسٹس کاظم علی کے سامنے حلف لینے کے بعد کاکہا کہ 2013کے الیکشن قانون کے مطابق تھے اور ان میں دھاندلی نہیں ہوئی اور دوبارہ جانچ پڑتال کروانے کے بعد بھی یہی سامنے آیاہے کہ وہ ساڑھے آٹھ ہزار ووٹوں کی برتری سے جیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ دھاندلی کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ایاز صادق نے کہاکہ وہ اب کوئی بھی گواہ الیکشن ٹریبونل کے سامنے گواہی کے لیے پیش نہیں کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں