100فیصد فٹ ہونے کے بعد ہی انٹر نیشنل کرکٹ میں قدم رکھوں گا:سعید اجمل

100فیصد فٹ ہونے کے بعد ہی انٹر نیشنل کرکٹ میں قدم رکھوں گا:سعید اجمل
100فیصد فٹ ہونے کے بعد ہی انٹر نیشنل کرکٹ میں قدم رکھوں گا:سعید اجمل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل نے کہاہے کہ وہ اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں گے جب وہ خود کو 100فیصد فٹ سمجھیں گے ۔آئی سی سی سے کلین چٹ ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کاکہنا تھا کہ وہ محمد حفیظ کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ جلد فٹ ہو کر پاکستانی ٹیم میں شامل ہوں کیونکہ ٹیم کو ان کی ضرورت ہے اور وہ ہرگز نہیں چاہیں گے کہ کسی کی جگہ وہ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہوں کیونکہ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلے۔ان کا کہناتھا کہ جلد خوشخبر سنائیں گے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آرہے ہیں لیکن اگر سلیکٹر بورڈ کی جانب سے انہیں ورلڈ کپ میں خدمات سرانجام دینے کا کہا گیا تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ وہ آئی سی سی کی جانب سے کلیئر قرار دینے کے لیے اللہ کے شکرگزار ہونے کے بعد اپنے ماں باپ کی دعاﺅں ، پی سی بی اور کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوںنے ہر لمحہ ہر دم ان کا ساتھ دیا اور انہیں اپناایکشن درست کرنے میں مدد فراہم کی اور سب سے زیادہ وہ اپنے چاہنے والو ںکے مشکورہیں جنہوں نے مسلسل ا ن کے لیے دعائیں کی۔

 

مزید : کھیل /اہم خبریں