امریکی بحریہ نے نیا ہتھیار ”ریل گن“ متعارف کرادیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی بحریہ نے اپنا نیا ہتھیار ”ریل گن“ متعارف کرادیا ہے۔ یہ گن 180 کلومیٹر دور تک ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکی بحریہ نے واشنگٹن میں پانچ روزہ ”نیول فیوچر فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو“ میں ریل گن نمائش کیلئے پیش کی ہے۔ یہ ریل گن روایتی کیمیکلز کے بجائے بجلی سے چلتی ہے اور 90 سے 180 کلومیٹر دور تک نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔