پاکستان ریلوے اور پوسٹل انشورنس کے درمیان مسافروں کی انشورنس کا معاہد ہ طے پا گیا

پاکستان ریلوے اور پوسٹل انشورنس کے درمیان مسافروں کی انشورنس کا معاہد ہ طے ...
پاکستان ریلوے اور پوسٹل انشورنس کے درمیان مسافروں کی انشورنس کا معاہد ہ طے پا گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ریلو ے اور پوٹل لائف انشورنس کے درمیان مسافروں کی انشورنس کا پانچ سالہ معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ریلوے نے انتہائی قابل تحسین اقدام کرتے ہوئے دوران سفر زخمی یا انتقال کرنے والے مسافروں کے لیے پوسٹل لائف انشورنس سے پانچ سالہ معاہدہ کر لیاہے ۔معاہدے کے مطابق دوران سفر زخمی ہونے والے مسافروں کو 50ہزار سے لے کر تین لاکھ روپے تک ادا کیے جائیں گے جبکہ دوران سفر انتقال کرنے والے مسافروں کو آٹھ لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے ۔

اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے ڈوبتے ہوئے ادارے کو بہت محنت سے کھڑاکیاہے اور وہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ریلوے کی اراضی کے نظام کو کمپیوٹرائز کریں گے۔

مزید : بزنس /اہم خبریں