شارخ خان کو گھر کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کے لئے نوٹس

شارخ خان کو گھر کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کے لئے نوٹس
شارخ خان کو گھر کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کے لئے نوٹس

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان کو ممبئی میونسپل کارپوریشن نے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا نوٹس دے دیا۔ ممبئی میں شاہ رخ کے بنگلے ”منت“ کے باہر قائم تجاوزات کے خلاف مقامی لوگوں اور بی جے پی کی ایک خاتون رکن پارلیمنٹ نے شکایت درج کرائی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یہ تجاوزات ٹریفک جام اور شہریوں کیلئے تنگی کا باعث بن رہی ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو انہیں گرادیا جائے گا۔

مزید : تفریح