کامیڈی شو میں نازیبا گفتگو پر ٹاپ بالی ووڈ فنکاروں کیخلاف مقدمہ درج

کامیڈی شو میں نازیبا گفتگو پر ٹاپ بالی ووڈ فنکاروں کیخلاف مقدمہ درج
کامیڈی شو میں نازیبا گفتگو پر ٹاپ بالی ووڈ فنکاروں کیخلاف مقدمہ درج

  

ممبئی (ویب ڈیسک)کامیڈی شو میں نامور اداکاروں پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر پونے میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں اداکار ارجن کپور ، رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون اور سوناکشی سنہا کے علاوہ فلمساز اور ہدایتکار کرن جوہر اور ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ یو ٹیوب کے عہدیداروں کے نام شامل ہیں۔ ان تمام پر الزام ہے کہ انہوں نے روسٹ شو نامی کامیڈی پروگرم میں عوامی جگہ پر فحش رویہ اپنایا۔ مقدمہ ایک مسلمان پولیس انسپکٹر وزیر شیخ کی شکایت پر درج کیا گیا۔شدید تنقید کے بعد اس شو کی ویڈیو کو گزشتہ روز یو ٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا۔یہ شو گزشتہ برس دسمبر میں ممبئی میں ہوا تھا جس میں چار ہزار سے زیادہ ناظرین موجود تھے۔ شو کی ویڈیو جنوری کے اواخر میں یو ٹیوب پر بھی پوسٹ کی گئی جسے چند ہی گھنٹوں میں 80 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ پروگرام کے دوران رنویر سنگھ ، ارجن کپور، کرن جوہر اور پینل میں شامل دیگر افراد نے ایک دوسرے کے بارے میں فحش لطیفے اور باتیں کی تھیں۔ عالیہ بھٹ اور سنجے کپور سمیت بالی ووڈ سے وابستہ متعدد اہم شخصیات بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔ مقدمہ عوامی مقامات پر فحش مواد کی ترسیل کے الزام میں انڈین پینل کوڈ کی دفعات 292 ، 294 اور انڈیا آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67 (a) کے تحت درج ہوا ہے۔دوسری جانب مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے حوالے سے بھی شو کے خلاف ممبئی میںبھی دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔الزامات ثابت ہونے پر ملزموں کو پانچ سے دس سال قید کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

مزید : تفریح