لیسکو کاورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لیسکو کاورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
لیسکو کاورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لیسکو نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق لیسکو نے 15فروری کو ہونے والے پاک بھارت کے درمیا ن میچ کے لیے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کاشیڈول بنا لیا ہے اور میچ کے دوران لوڈ شیڈ نگ نہ کرنے کا اعلا ن کیاہے ۔لیسکو حکام کا کہناہے کہ اس کا مقصد ہے تاکہ لوگ پاک بھارت میچ سے پوری طرح لطف اندوز ہو سکیں ۔دوسری جانب وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی شہروں میں بھی میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں