وہ انوکھا آدمی جس نے انٹرنیٹ پر 47000مضامین میں گرائمر کی ایک ہی غلطی درست کی کیونکہ۔۔۔

وہ انوکھا آدمی جس نے انٹرنیٹ پر 47000مضامین میں گرائمر کی ایک ہی غلطی درست کی ...
وہ انوکھا آدمی جس نے انٹرنیٹ پر 47000مضامین میں گرائمر کی ایک ہی غلطی درست کی کیونکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (نیوز ڈیسک) ہم میں سے اکثر گرائمر کی معمولی غلطیوں پر توجہ دئیے بغیر ہی مطالعہ جاری رکھتے ہیں لیکن معلوماتی ویب سائٹس وکی پیڈیا کے ایک ایڈیٹر گرائمر کی ایک خاص غلطی کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کر پاتے اور یہی وجہ ہے کہ پچھلی ایک دہائی کے دوران وہ وکی پیڈیا پر اس غلطی کو 47000 مرتبہ درست کرچکے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ غلطی دیکھ کر ان کا دماغ گھوم جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا کا وہ ملک جس کے تین دارلحکومت ہیں

اکاون سالہ سافٹ ویئر انجینئر برائن ہینڈرسن کہتے ہیں کہ ابھی پچھلے ہفتے انہوں نے یہ غلطی تقریباً 80 مرتبہ درست کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ غلطی کو ایک دفعہ ایڈٹ کرنے میں انہیں تقریباً 10 سیکنڈ لگتے ہیں لیکن وہ اتنی جلدی درستی محض اس لئے کر پاتے ہیں کہ اب وہ یہ کام تقریباً 10 سال سے کررہے ہیں۔ ہینڈرسن کی دلیل یہ ہے کہ الفاظ "Comprised Of" کا استعمال بالکل غلط ہے کیونکہ یہ لایعنی اور فضول ہے وہ کہتے ہیں کہ آپ ایک چیز میں دوسری کے شامل ہونے کو صرف ایک لفظ "Comprised" سے بیان کرسکتے ہیں جبکہ اکثر لوگوں کو یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ "Comprised Of" لکھتے ہیں جو کہ ایک ناقابل برداشت غلطی ہے۔ انہوں نے اس غلطی اور اس کی اصلاح کے بارے میں ایک مضمون بھی لکھ رکھا ہے جو کہ کم از کم چھ ہزار الفاظ پر مشتمل ہے۔ اس قدر بڑی تعداد میں غلطیوں کو درست کرنے کے باوجود ہینڈرسن کا نمبر وکی پیڈیا پر سب سے زیادہ ایڈیٹنگ کرنے والوں میں 978واں ہے جبکہ سب سے اوپر ایک ایسے ایڈیٹر ہیں جو اب تک پندرہ لاکھ غلطیاں درست کرچکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس