الیکشن کمیشن کے باہر لیگی خاتون کارکن کی زبان پھسل گئی ، "گو نواز گو "کا ہی نعرہ بلند کر دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کااستقبال کرنے آئی لیگی خاتون کارکن کی زبان پھسل گئی اور گو عمران گو کے بجائے گونواز گو کا نعرہ بلند کر دیا۔تفصیلا ت کے مطابق خاتون اتنی پرجوش تھی کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ وہ کیا نعرہ لگارہی ہیں اور انہوں نے جوش میں آکر گو نواز گو کا ہی نعرہ لگا دیا اور بعدمیں انہوں نے معذرت کرتے ہوئے غلط نعرہ لگانے کی وجہ بیا ن کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی وجہ سے غلطی ہوئی لیکن انہوں نے یہ غلطی دانستہ طور پر نہیں کی۔