چربی پگھلانے کے لیےسبز چائےکے کتنے کپ پینے چاہیئے؟تحقیق نے بتا دیا
شکاگو (نیوز ڈیسک) سبز چائے کے صحت کے لئے بےشمار فوائد بیان کئے جاتے ہیں لیکن پہلی دفعہ ایک تحقیق میں وزن کم کرنے کے لئے اس کے اثرات کا م عائنہ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں یہ معلوم ہوا ہے کہ سبز چائے یقیناً وزن میں کمی کرتی ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ روزانہ تقریباً سات کپ پئے جائیں اور وہ بھی کیفین کے جز کے بغیر۔ اینگلا رسکن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لئے 14 صحت مند افراد پر تجربات کئے جن میں سے 7 کو روزانہ سبز چائے کا 571ملی گرام ست دیا گیا جس میں کیفین شامل نہ تھی جبکہ دوسرے گروپ کو اس جزو سے محروم رکھا گیا۔
مزید پڑھیں:موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے لیے انوکھے ترین مگر انتہائی آسان مشورے
سائنسدانوں نے معلوم کیا کہ ایک ماہ کے دوران سبز چائے کا استعمال کرنے والوں میں چربی کا تناسب ایک اعشاریہ تین فیصد کم ہوچکا تھا۔ اسی طرح سبز چائے کے توانائی اور کارکردگی پر اثرات کا مطالعہ کیا گیا تو معلوم ہوا اسے استعمال کرنے والوں میں ایک ماہ کے دوران سائیکل چلانے کی کارکردگی میں تقریباً 11 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بیس کی بجائے 22کلومیٹر تک بغیر تھکے سائیل چلاسکے۔ یہ تازہ ترین تحقیق انٹرنیشنل سوسائٹی آف سپورٹس نیوٹریشن کے سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔