آرمی چیف کی شکایت،وزیراعظم کا پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

آرمی چیف کی شکایت،وزیراعظم کا پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم
آرمی چیف کی شکایت،وزیراعظم کا پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کی پولیس کو دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ مقامی اخبار نئی بات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کے دوران آرمی چیف نے وزیراعظم کو حساس اداروں کی رپورٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی، پنجاب پولیس اور ان کے ماتحت انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار دوران ڈیوٹی الرٹ نہیں ہوتے جس پر وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی الرٹ رکھا جائے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ وزارت داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو وزیراعظم کے حکم سے آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر حساس ادارے نے ڈیوٹی کے دوران الرٹ ہوکر ڈیوٹی انجام دینے والے وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی رپورٹ مرتب کرنا شروع کی تھی۔ اخبار کے مطابق حساس ادارے نے 5 ڈائریکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی تھی اور ٹیم کو وفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام سے لے کر ماتحت اداروں کے چھوٹے اہلکاروں تک کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھیں۔

مزید : اسلام آباد